روجھان: پرانی دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ، 2افراد قتل، ملزم فرار

  روجھان: پرانی دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ، 2افراد قتل، ملزم فرار

  



روجھان (نمائندہ پاکستان) دیرینہ دشمنی ہر دن دیہاڑے فائرنگ سے دو شخص جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ ڈنڈا کوٹ پر اسلحہ سے مسلح تین افراد نے دیرینہ دشمنی پر قتل کا بدلہ لینے کے لیے زمکانی قبیلے کے افراد پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر موجود دو افراد جلال الدین اور نظام الدین جاں بحق ہوگئے جبکہ اکبر شدید زخمی ہوگیا واردات کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

گء اور جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی اکبر کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمی اکبر کو رحیم یار خان ہسپتال ریفر کردیا گیا واقع کا سن کر سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری اور مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار صفدر حسین مزاری موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ روجھان انعام نبی بزدار موقع پر پہنچ گئے اور موقع واردات کا معائنہ کیا جبکہ تھانہ عمر کوٹ نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر