پریشر سے ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی، زورداردھماکہ،دکاندار جاں بحق

      پریشر سے ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی، زورداردھماکہ،دکاندار جاں بحق

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+نواں شہد سیداں (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) مو ٹر سائیکل میں ہوا بھرنے کے دوران ٹینکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی، چھت پھاڑ کر پار نکل گئی جس سے، دکاندار جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ علی الصبح نواحی موضع موہری پو ر میں ٹائر شاپ کا مالک محمد یوسف ولد حق نواز دکان کھو لنے کے دوران ٹینکی میں ہوا بھر رہاتھا کہ اچا نک ہواوا لی ٹینکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے پھٹنے سے لو ہے کے ٹکڑے محمد یوسف کے سر اور جسم کے مختلف حصوں میں لگے جس سے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

اس کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے جب کہ چہرہ بھی بری طرح مسخ ہو کررہ گیا،واضح رہے کہ ٹینکی پھٹتے ہی اوپر چھت پھاڑتے اور نکل گئی، دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ جائے حادثہ پر پہنچے تاہم اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے محمد یوسف جاں بحق ہو چکا تھا، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اور سرائے سدھو پو لیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متو فی کی نعش قبضہ میں لیتے کاروائی شروع کردی ہے۔

دکاندار

مزید : ملتان صفحہ آخر