جعلی پولیس مقابلے کیخلاف مظاہرہ جمشید دستی کی شرکت، ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے، سابق ایم این اے

  جعلی پولیس مقابلے کیخلاف مظاہرہ جمشید دستی کی شرکت، ذمہ داروں کو کڑی سزا ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان اور بلوچ راج ڈیرہ غازی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

خان کے زیراہتمام کوٹ مبارک میں غریب مزدور شہریوں عبد اللہ اور حیدر کو بہیمانہ انداز میں مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں مار دیئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انصاف دو انصاف دو کے نعرے لگائے احتجاجی مظاہرے میں عوام راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے خطاب میں کہا کہ لادی گینگ کے نام پر ڈیرہ غازی خان میں بے گناہ شہریوں کا روزانہ قتل عام کیا جارہا ہے دومہینے قبل دوبئی میں محنت مزدوری کرکے اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے والے دو مزدور عبد اللہ اور حیدر آئے جنہیں لادی گینگ کے نام پر مقامی پولیس نے ماردیا لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے دو نوں مزدوروں کے قتل میں ملوث ذمہ داروں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اور ان کے خاندانوں کو انصاف فراہم کیاجائے جو آج دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان کا تعلق اسی علاقے سے ہے وہ اس مظلوم خاندان کی آواز بنیں اور فوری طور پراز خود نوٹس لیں اور آئی جی پنجاب،آر پی او، ڈی پی او کو طلب کریں اور مظلوم خاندان کو انصاف دیں جبکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے علاقہ میں بے گناہ شہریوں کے پولیس مقابلے میں ماردیئے جانے پر مظلوم خاندان کو انصاف دینے کے لئے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں اور ذمہ داروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیاجائے انہوں نے کہا کہ وہ مظلوم خاندان کی دادرسی کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کریں گے جبکہ مظاہرین نے جمشید دستی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر