یونان میں سینکڑوں نئے تارکین وطن کی آمدکا سلسلہ جاری 

  یونان میں سینکڑوں نئے تارکین وطن کی آمدکا سلسلہ جاری 

  



ایتھنز (این این آئی)ترکی سے یونان کے جزائر پر آنے والے مہاجرین کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ جمعے سے اب تک سات سو سے زائد مہاجرین کشتیوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر یونان پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ یونانی کوسٹ گارڈز اور یورپی بارڈر ایجنسی فرونٹیکس نے بھی تقریبا چھ سو پچاس تارکین وطن کو پکڑ کر پناہ گزین کیمپوں تک پہنچایا۔ ان جزائر پر قائم کیے گئے کیمپوں میں گنجائش سے زیادہ تارکین وطن جمع ہو چکے ہیں اور اس کے باعث تقریبا ایک سو اسی پناہ گزینوں کو یونان میں لایا گیا ہے۔ 

جزائر پر موجود مہاجرین کو پہلے ہی شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : علاقائی