سری نگر،سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4بھارتی فوجیوں سمیت 6افراد ہلاک
سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے علاقے سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4بھارتی فوجی اور 2قلی ہلاک ہوگئے، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی ہسپتال منتقل کیا جہاں 8میں سے 6افراد ہائپوتھرمیا یعنی ٹھنڈ سے ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاچن گلیشیئر میں 19ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کی 8 افراد پر مشتمل پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران اس پر برفانی تودے گرنے لگے جس کے نتیجے میں تمام افراد برف میں دب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی ہسپتال منتقل کیا جہاں 8میں سے 6افراد ہائپوتھرمیا یعنی ٹھنڈ سے ہلاک ہوگئے جن میں 4فوجی اور 2قلی تھی جبکہ باقی دونوں افراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔سیاچن گلیشیئر ہمالیہ کے مشرقی قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جسے دنیا کا بلند ترین فوجی علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوچکی ہے۔ سردی کے موسم میں سیاچن میں برفانی تودوں کا گرنا معمول ہے اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سے بھی گرجاتا ہے۔اس علاقے میں گولی سے زیادہ ہلاکتیں موسم کی وجہ سے ہوتی ہیں اور دسمبر 2015میں بھارتی وزیر داخلہ را اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ موسم کی وجہ سے بھارتی فوج کے 869فوجی سیاچن میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
تودہ