پسند کی شادی اور دشمنی کا شاخسانہ،بھائی نے بہن مار ڈالی،مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

 پسند کی شادی اور دشمنی کا شاخسانہ،بھائی نے بہن مار ڈالی،مخالفین کی فائرنگ ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) مانگا منڈی میں پسند کی شادی کرنے والی سعدیہ کو بھائی نے گھر بلا کر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیااور فرار ہو گیا۔ سعدیہ نے چھ ماہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کہ شادی کی اور اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔ سعدیہ کی شادی پر خاندان اور اہل علاقہ اسکے والدین اور بھائی اظہر کو طعنے مارتے تھے،بتایا گیاہے کہ اظہر نے اپنی بہن سے ناراضگی دور کرکے اسے بہانے سے گھر بلایا اور پھر اچانک چھری کے پے در پے وار کرکے سعدیہ کو موت کی نیند سلا دیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی، اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔مزید براں باغبانپورہ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 45 سالہ جمیل عرف بلا گجر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔بتایا گیاہے کہ مقتول نے 10 سال قبل کاشف عرف کاشی وغیرہ کے بھائی کو قتل کیا تھا جس پر دونوں گروپوں میں کشیدگی چل رہی تھی گزشتہ روز کاشف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول جمیل کو بند روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد نعش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس نے ملزم کاشف اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی