اثاثہ جات کیس،احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اثاثہ جات کیس،احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 نومبر تک توسیع کردی، عدالت نے مزید گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کرلیا،احد خان چیمہ کے کیس میں 8 گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں،احد چیمہ پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے،نیب کی جانب سے احد چیمہ پر الزام لگایا گیاہے کہ انہوں نے اندرون بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے، احد خان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو 600 ملین کے قریب ہے، احد خان چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں۔

مزید : علاقائی