منی لانڈرنگ کیس، مفرور 6 ملزم اشتہاری قرار،شناختی کارڈز بلاک کرنے کاحکم

منی لانڈرنگ کیس، مفرور 6 ملزم اشتہاری قرار،شناختی کارڈز بلاک کرنے کاحکم

  



لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب کے جج ارشد علی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں مفرور 6 ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوے ان کے شناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کاحکم دے دیاہے،عدالت نے ایف آئی اے سے ان ملزموں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں،ملزموں میں عبدالطیف،شہزاد حسن محمد نعمان،مرزا فخر زمان اوراسر حیدر علی شامل ہیں،عدالت نے گزشتہ روزاس کیس میں گرفتار حبیب بینک چونا منڈنی کے سابق افسرمحمد آصف،ساجدیعقوب،گلبرگ حبیب بینک کے محمدایاز،محمدعمر،عرفان یعقوب کو فرد جرم کے لئے4دسمبر کو طلب کرلیاہے،ملزمان پر جعلی کمپنیاں بنا کر کروڑوں روپے کی رقم بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی