وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے،صدارتی امیدار

وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں گے،صدارتی امیدار

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور بار کے انتخابات2019-2 0کے صدارتی امیداررانا انتظار نے کہاہے کہ کالے کورٹ کے تقدس کو کبھی پامال نہیں ہونے دیں گے،وکلا کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر دی جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں گزشتہ روز ایگل لیگل لائیرز فوم  کے صدر رانا عدیل اور دیگر وکلا کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ ثابت کریں گے ینگ وکلا ء مل کر وکلا ء کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے،وہ دن رات وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے،میں وعدہ کرتا ہوں جو آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے وعدہ کر رہا ہوں،کامیاب ہونے کے بعد اپنے وعدے کو عملی جامعہ پہنائیں گے،وکلا کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر دی جائے گی۔تقریب میں ایگل لیگل لاہیرز کے صدر رانا عدیل اظہر،حماد احمد،عمیرغوری،مدثر چودھری، مرزاحسیب اسامہ، مجتبیٰ چودھری،رانا مجاہد،عظیم باجوہ،رانا مبین،شیخ ذیشان،عاطف چودھری سمیت متعددوکلاء نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی