ڈیفالٹر ڈرائی پورٹ کے  چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم 

 ڈیفالٹر ڈرائی پورٹ کے  چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر کی جائیدادیں نیلام کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بینک ڈیفالٹر فیصل آباد ڈرائی پورٹ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے۔ عدالت نے ڈیفالٹر چیئرمین فیصل آباد ڈرائی پورٹ مشتاق علی چیمہ کی جائیدادیں نیلام کرنے کے لئے تاریخیں بھی مقرر کر دی ہیں جس کے تحت یو بی ایل ڈیفالٹر سابق وفاقی وزیر کی 3 جائیدادیں 21، 25 اور 28 نومبر کو نیلام کی جائیں گی،یوبی ایل بینک کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈیفالٹر ایم ایس سی کے خلاف ایک ارب 33 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے، ڈیفالٹر مشتاق علی چیمہ نے ڈگری کے صرف 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کئے ہیں۔ عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ نے نیلامی کا شیڈول پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -