کراچی،گیس چوروں کیخلاف آپریشن،ساڑھے تین ہزار سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع

کراچی،گیس چوروں کیخلاف آپریشن،ساڑھے تین ہزار سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) سوئی سدرن گیس نے شہر قائد میں گیس چوروں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے تین ہزار پانچ سو سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کارروائیاں سلطان آباد‘منگھوپیر،‘خیر گوٹھ‘ عمرانی گوٹھ‘حسن آباداور گلشن معمار سمیت کئی علاقوں میں کی گئی‘آپریشن سے قبل ڈیڑھ سو سے زائد کچی آبادی میں واقع گوٹھوں اور علاقوں کی خفیہ جانچ کی گئی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق آج کی جانے والی کارروائی میں پینتیس سو سے زائد غیرقانونی گیس کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ گیس چوری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط ذمے داروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا‘گیس چوری سے کمپنی کو لاکھوں کا نقصان ہو رہاتھا۔
گیس چوری

مزید :

علاقائی -