ہالینڈ،گستاخ رسولؐ کے قتل کامنصوبہ، پاکستانی نوجوان کو 10 سال قید

  ہالینڈ،گستاخ رسولؐ کے قتل کامنصوبہ، پاکستانی نوجوان کو 10 سال قید

  



ایمسٹر ڈیم(این این آئی)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا عالمی مقابلہ انعقاد کرنے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف متعصب سیاستدان گریٹ ویلڈرز کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کرنے پر پاکستانی شہری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے متنازع ترین اور اسلام دشمن سیاست دان گریٹ ویلڈرز کو قتل کرنے کی غرض سے فرانس سے ہالینڈ آنے والے 27 سالہ پاکستانی شہری جنید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جنید کو ٹرین اسٹیشن سے گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ گریٹ ویلڈرز نے جنید کی دھمکی پر گستا خانہ خاکوں کا مقابلہ معطل کردیا تھا۔جنید نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پیغام بھی نشر کیا تھا جس میں گریٹ ویلڈر کو نہ صرف قتل کرنے کا عندیہ دیا تھا بلکہ مقامی مسلمانوں سے اس سلسلے میں مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ جنید کی فیس بک پر شیئر کی گئی ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا اور 14 ہزار بار شیئر کی گئی تھی۔پراسیکیوٹر کے مطابق جنید نے گریٹ ویلڈر کو قانون ساز ادارے میں گھس کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پاکستانی قیدی

مزید : علاقائی