اے جی آفس خورد برد کیس، 3 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اے جی آفس خورد برد کیس، 3 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے خورد برد سکینڈل کیس میں ملوث تین ملزموں کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی،گزشتہ روز نیب لاہور کی جانب سے اس کیس میں مزید 2ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،یادرہے کہ نیب کی جانب سے ایک روز قبل گرفتاران ملزموں کو گرفتارکیا گیاتھا،نیب کی جانب سے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے دونوں ملزموں کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کاحکم دے دیاہے،اب پانچوں ملزمان کو دوبارہ 3دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے تمام ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے، ملزم سینئر ایڈیٹر اعظم نواز کے اکاؤنٹ سے دو کڑوڑ 20 لاکھ روپے کی رقم ٹرانسفر کی گئی، ملزمان میں ایک سرکاری ملازم سمیت تین افراد شامل ہیں،ملزمان میں وینڈر وقار شاہ، طاہر شاہ، سینئر ایڈیٹر اعظم نواز، عدیل الرحمان اور اکرم شامل ہیں،ملزم وقار شاہ اور طاہر شاہ نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر کے ساتھ مل کر اے جی آفس میں 28 کڑوڑ روپے کی خوردبردد کی، ملامان نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے پیڑول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں خرد برد کی ہے۔

مزید : علاقائی