4 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

4 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

  



لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجابنے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور محمد راشد کو ایڈیشنل ایس پی قصور کی خالی آسامی پر، ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن قصورجبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور قدوس بیگ کو ایس پی انویسٹی گیشنI-، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر اورایس ڈی پی اوصدر، ڈی جی خان ریاض حسین بخاری کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

مزید : علاقائی