قتل کے ملزم کی اپیل منظور، سزائے موت کالعدم قرار

  قتل کے ملزم کی اپیل منظور، سزائے موت کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے ملزم کلام الدین کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے ماتحت عدالت سے ملنے والی سزائے موت کالعدم کردی۔کلام الدین کے خلاف 2014ء میں تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آباد نے شاہد اللہ کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا،اس کیس میں ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا،جس کے خلاف اس نے یہ اپیل دائر کی تھی،عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقتول کا بروقت پوسٹمارٹم نہیں کروایا گیا،لیبارٹری رپورٹ میں بھی تضاد ہے، ناکافی شواہد کے باجود سزا دی گئی جسے کالعدم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -