سیف سٹی منصوبہ صوبائی دارالحکومت کی پہچان بن گیا،ڈی جی نیب

  سیف سٹی منصوبہ صوبائی دارالحکومت کی پہچان بن گیا،ڈی جی نیب

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے سیف اینڈ سمارٹ سٹی بارے بریفنگ دی اور ڈی جی نیب کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا ڈی جی نیب نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا ڈی جی نیب کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چالان کے نظام بارے بتایا گیا۔ ڈی جی نیب نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوکری تو سب کرتے ہیں؛ آپ بہت بڑی سروس کر رہے ہیں۔ سیف سٹیزمنصوبہ لاہورشہر کی پہچان بن گیا ہے۔ سیف سٹیز ٹیم کو اعزاز حاصل ہے کہ اپنی طرز کا پہلا منصوبہ خوش اسلوبی سے مکمل کیا۔ منصوبے کی بروقت تکمیل کے بعد اسے کامیابی سے چلائے رکھنا آپ کا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔

مزید : علاقائی