ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن،ملزم عارف حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن،ملزم عارف حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے ڈی پی او آفس ساہیوال 360 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزم عارف حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی،یادرہے کہ اس کیس کے دیگرملزمان محمد شفیق، توحیر خان، احمد سعید اور محمد علی پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین فنڈز کی خرد برد ہوئی،ملزمان نے جعلی واؤچرز کے ذریعے پولیس فنڈز میں خردبرد کی، ملزم احمد سعید اور شفیق احمد کلر ک اور اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

،ملزم وقار شاہ اور طاہر شاہ نے سرکاری ملازم سینئر ایڈیٹر کے ساتھ مل کر اے جی آفس میں 28 کروڑ روپے کی خرد کی، ملامان نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سے پیڑول، سٹیشنری اور مختلف سرکاری فنڈز میں خورد برد کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی