لاہور بار کے وکلا ء کی ہڑتال،مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  لاہور بار کے وکلا ء کی ہڑتال،مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)چالیس وکلا ء کو ایڈیشنل سیشن جج کی سیٹوں پرتعینات نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روزلاہور بار کے وکلا ء نے ہڑتال کی،وکلا صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوتے رہے،ہڑتال کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی،دوردراز سے آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا،وکلا کا مطالبہ ہے کہ تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں پاس ہونے والے وکلا کوبھی مذکورہ ججوں کی سیٹوں میں شامل کیا جائے۔

مزید : علاقائی