جنرل باجوہ کی ایرانی صدر،عسکری قیادت سے ملاقاتیں،خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

جنرل باجوہ کی ایرانی صدر،عسکری قیادت سے ملاقاتیں،خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ ...

  



راولپنڈی،تہران(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی، سپریم نیشنل سکیورٹی ایڈمرل علی شمخانی اور فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سرحدی سکیورٹی،خطے کی سکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔اس موقع پر ایرانی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوبھی سراہا۔

جنرل باجوہ ملاقاتیں 

مزید : صفحہ اول