قاسم سوری کی تقریر روکنے کی کوشش،بھارتی پارلیمنٹرین کو دھکے دیکر باہر نکال دیا گیا

قاسم سوری کی تقریر روکنے کی کوشش،بھارتی پارلیمنٹرین کو دھکے دیکر باہر نکال ...

  



کمبوڈیا(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی کشمیرپر تقریر روکنے کی بھارتی وفد کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔بھارتی وفد کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پرذلت اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،کمبوڈیا میں منعقدہ ایشیائی پیسیفک سمٹ 2019 ء میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا جو بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ڈپٹی سپیکر کی تقریر کے دوران بھارتی پارلیمنٹرین وجے جولی آپے سے باہر ہوگئے اور پروٹوکول تورٹے ہوئے تقریر کے دوران ہی بیچ میں آکر تقریر روکنے کی کوشش کی جس سے تقریب کا ماحول خراب ہوگیا۔سکیورٹی اسٹاف نے بھارتی پارلیمنٹرین کو دھکے دے کر ہال سے باہر نکال دیا جبکہ اس دوران قاسم سوری نے انتہائی تحمل سے اپنی تقریر پوری کی۔

قاسم سوری

مزید : صفحہ اول