اسد عمر کا بینہ میں شامل،محبوب سلطان اور خسرو بختیار کے قلمدان تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

  اسد عمر کا بینہ میں شامل،محبوب سلطان اور خسرو بختیار کے قلمدان ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان سے نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان واپس لے کر انہیں سیفران کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا جبکہ خسرو بختیار سے منصوبہ بندی کی وزارت واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی کا قلمدان دیدیا گیا جبکہ وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو دیدیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسد عمر سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا حلف لیا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ مسلسل اقدامات سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہونا شروع ہوئی جس کے بعد اب پائیدار ترقی اور نوکریاں مہیا کرنے کا مقصد حاصل ہو سکے گا۔

وفاقی کابینہ/ردوبدل

مزید : صفحہ اول