بلوچستان،بلیدہ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،2شہید،5زخمی

بلوچستان،بلیدہ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،2شہید،5زخمی

  



کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ دو اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں اہلکار ندیم اور سلیم شہید ہوگئے جبکہ غلام جیلانی،عجب خان،زبیر احمد،کمبیر اور نصیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تربت ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔.

دواہلکار شہید

مزید : صفحہ اول