ازشریف کی ایک سال پانچ ماہ پانچ روز بعد دوبار ہ لندن روانگی

ازشریف کی ایک سال پانچ ماہ پانچ روز بعد دوبار ہ لندن روانگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ایک سال پانچ ماہ اور پانچ روز بعد دوبارہ لندن کے سفر کیلئے روانہ ہوئے۔ نواز شریف 14جون2018ء کو اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ بیمار اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے۔ ان کی لندن موجودگی کے دوران ہی ٹرائل کوڑٹ سے انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا اورجرمانے کی سزا سنائی گئی۔ نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو لندن میں ہی چھوڑ کر اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ 13جولائی 2018ء کو لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے تھے جس کے بعد نیب نے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا۔ نواز شریف ایک سال پانچ ماہ اورپانچ روز کے بعد اپنے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے۔
نواز شریف لندن

مزید :

صفحہ اول -