ٹرمپ کاذاتی فائد ے کیلئے سرکاری اثرر سوخ استعمال کرنا غلط اقدام، ریکس ٹلرسن

ٹرمپ کاذاتی فائد ے کیلئے سرکاری اثرر سوخ استعمال کرنا غلط اقدام، ریکس ٹلرسن

  



واشنگٹن (اظہر زمان،بیوروچیف) سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی فائد ے کیلئے سرکاری اثرر سوخ استعمال کر کے غلط کام کیا ہے۔ ٹلر سن صدر ٹرمپ کی پہلی کابینہ میں وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے جنہوں نے بعد میں پالیسی اختلاف پر ا ستعفیٰ دے دیا تھا۔ پی پی سی ٹی وی کے پروگرام نیوز آور میں انٹرویو میں انہوں نے صدر ٹرمپ کے یوکرائن میں اپنے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون سکینڈل پر کھل کر تبصرہ کیا۔ انہوں نے واضع کیا کہ صدر ٹرمپ کے مواخذ ے کے معاملات کا آغاز ان کے مارچ 2018میں کابینہ سے علیحدگی کے بعد ہوا۔ریکس ٹلر سن نے اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلی کے اس الزام کی تردیدکی کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے سابق چیف آف سٹاف جان کیلی سے مل کر صدر ٹرمپ کو نیچا دکھانے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ترغیب دی تھی۔ انہوں نے واضع کیا کہ ہم دونوں نے کبھی صدر ٹرمپ کو نقصان پہنچانے کے بارے نہیں سوچا۔

ریکس ٹیلر سن

مزید : صفحہ اول