عارفوالا،مظفر گڑھ،قصور میں خوفناک ٹریفک حادثات،24افراد جاں بحق، 47زخمی

عارفوالا،مظفر گڑھ،قصور میں خوفناک ٹریفک حادثات،24افراد جاں بحق، 47زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عارفوالا/پاکپتن/مظفرگڑھ/ خان گڑھ/ ماہڑہ شہر روہیلانوالی/قصور/مصطفی آباد/للیانی(مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندگان) ملک کے مختلف شہروں عارفوالا،مظفرگڑھ اور قصور میں خوفناک ٹریفک حادثات میں 24 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابقعارف والا میں تیز رفتار ٹرک نے کوسٹر کو روندڈالا، 9مسافر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔ پاک پتن میں نگینہ چوک سے صبح سات بجے کے قریب کوسٹر روانہ ہوئی تھی جو17 والی پلی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی،جاں بحق ہونیوالوں میں عمر دراز، سرور، یوسف، مقبول احمد، علی رضا، شوق علی، وزیراں بی بی، ربیعہ بی بی اور ایک نا معلوم 10سالہ بچہ شامل ہے،شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمدکمال مان نے خوفناک حادثہ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی ہسپتال میں عیادت کی۔جاں بحق افراد میں سے بیشتر کا تعلق پاک پتن سے تھا۔خان گڑھ سے علی پور روڈ بستی درکھان والی پل نزد روہیلانوالی پر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے تیز رفتار ہائی ایس ویگن سامنے سے آنے والے فروٹ سے لدے ہوئے مزدا سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق منگل کی علی الصبح علی پور سے ملتان آنے والی ہائی ایس ویگن نمبری 8084 جب بستی درکھان والی پل روہیلانوالی کے قریب پہنچی تو اچانک بستی سے روڈ پر محنت مزدوری کرنے کے لئے جانے والا اقبال موہانہ اپنی موٹرسائیکل پر قومی شاہراہ پر پہنچا جبکہ عقب سے آنے والی تیزرفتار ہائی ایس ویگن نے اچانک اسے بچانے کیلئے گاڑی کا رخ تبدیل کیا تو سامنے سے آنے والے فروٹ سے لدے ہوئے مزدا سے زوردار دھماکے سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ہائی ایس ڈرائیور ولی محمد ولد حافظ اللہ یار سکنہ روہیلانوالی'اللہ بچایا ولد علی محمد سکنہ پونٹہ ملانہ 'حاجی اللہ بخش'غلام یاسین ولد نور محمد سکنہ بلوسندیلہ ' بشیراحمد ولد نور محمد سکنہ بستی کھوریں 'ارشاد ولد یاسین سکنہ بلوسندیلہ'اسماعیل سکنہ روہیلانوالی اور اقبال ولد مرید حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد حنیف ولد غلام حیدر سکنہ آلودیوالی ' محمدیاسر ولد ریاض ' اسامہ زین آلودیوالی ' محمد صدیق بستی جلال اور محمداعجاز سکنہ خانگڑھ شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 مظفرگڑھ موقع پر پہنچ گئی ریسکیو نے جاں بحق افراد کی نعشیں کو رورل ہیلتھ سنٹر روہیلانوالی منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا، ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے بھی زخمیوں کی عیادت کی جبکہ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے بستی درکھان والا روہیلانوالی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی پر مظفرگڑھ سے علی پور روڈ جو کہ قاتل روڈ کے نام سے مشہور ہوچکا ہے کو دورویہ بنانے کی غرض سے میں نے آواز بلند کی اور سپیکر سمیت ایوان کو اس بابت نشاندہی کی اور باقاعدہ خطاب کرتے ہوئے درخواست بھی پیش کی مگر انہوں نے صوبائی گورنمنٹ کے منصوبہ ہے کہہ کر ٹال دیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس بابت وزیرمواصلات سے بھی ملاقات کی مگر ان کی ایک بھی نہیں سنی گئی۔قصور میں فیروزپور روڈ پر لاہور جانے والی دو مسافرگاڑیاں ٹکرا گئی۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی، امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ملتان سکھر موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی، الٹنے کے بعد بس کو آگ لگ گئی، حادثہ باگو ڈرا سی پیک 63 پولیس پکٹ کے مقام پر پیش آیا ہے۔نوشہرو فیروز نیو جتوئی کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں سندھ کا صوفی فنکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔فیر و ز پو ر رو ڈ بھلو کے نز دیک ریس لگا تی مسا فر و یگنو ں کی ٹکر سے خو فنا ک حا د ثہ میں ڈرا ئیو ر سمیت 7 افرا د جا ں بحق 35کے قر یب ز خمی ز خمیو ں کو لا ہو ر قصور کے مختلف ہسپتالو ں میں ریفر کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطا بق صبح 7بجے کے قر یب قصور سے دو مز دا گا ڑ یا ں مسا فر و ں کو لیکر لا ہو رکی طر ف جا رہی تھیں کہ ایل ای ایس 9276اور ایل ای ایس 3754کے ڈرا ئیو ر و ں سلیم اور عر فا ن نے آ پس میں ریس لگا نا شر وع کر دی بھلو اور وڈا نہ کے در میا ن دو نو ں گا ڑ یا ں تیز ر فتا ر ی کی وجہ سے بے قا بو ہو کر آ پس میں ٹکرا نے سے الٹ گئیں جس کی وجہ سے دو افرا د مو قع پر جبکہ پا نچ افرا د ہسپتال میں جا کر دم تو ڑ گئے جن میں ڈرا ئیو ر عر فا ن، محمد نا صر، طا ر ق رشید، وا جد علی، حا جی عبد العز یز، رحمت، شو کت شا مل ہیں جبکہ عا شق، حسین، شفیق، صائمہ شو کت، زینت، ریحا نہ اقبا ل، اقرا ء، فہیم اسلم، سکینہ، عد یل احمد، محمد سعید، منظو ر، عر فا ن، فی ض، خا لد محمو د، نعما ن اشر ف، طیب، عمرا ن سعید، خلیل احمد، اقبا ل ر ضیہ بی بی، خا لد محمو د، محمد او یس، ر ضا علی، حا مد اقبا ل، سہیل، طیب حسین، عبا س، شفا قت، طا لب حسین، مظفر، آ فتا ب، شعیب ز خمی ہو گئے ز خمیو ں کو طبی امدا د کے لیے لا ہو ر اور قصور کے مختلف ہسپتالو ں میں ریفر کر دیا گیا۔  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر پنجاب ملک اسد کھوکھر نے فیروز پور روڈ پر ہونیوالے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عیادت کی اور حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایت کی زخمیوں کو ہر طرح کی مفت طبی امدادبلا تعطل فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کے لواحقین کو مفت اور بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ٹریفک حادثے میں ہونیوالے زخمیوں جن کو لاہور ریفر کیا گیا تھا ان کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
ٹریفک حادثات

مزید :

صفحہ اول -