عمران خان پہلے وزیر اعظم جو عدالتوں میں میرٹ پر کیس لڑ رہے ہیں، بابر اعوان

  عمران خان پہلے وزیر اعظم جو عدالتوں میں میرٹ پر کیس لڑ رہے ہیں، بابر اعوان

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو سپریم کورٹ سے لیکر انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں میرٹ پر کیسز لڑ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف سیاسی کیسز بناے گئے،آزادی مارچ میں کیا کیانہیں کہا گیا لیکن حکومت نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو اکسانا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا،تین افواہوں کو فیک نیوز کی طرح پھیلایا جا رہا تھا،حکومت فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہے،یہ افواہ پھیلائی جا رہی تھی کہ پاکستان میں ادارے ایک دوسرے سے لڑ پڑینگے۔انہوں نے کہاکہ کار کے کیس میں ہم نے 1ارب 20کروڑ ڈالر کا جرمانہ دینا تھا،موجودہ حکومت نے اس جرمانے کو معاف کروایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جس کا بھٹہ بٹھایا گیا تھا اسے چلانے کی کوشش کر رہے ہیں،میں آرڈنینس کا حامی نہیں ہوں،پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کرنی چاہیے۔

بابر اعوان

مزید : صفحہ اول