نواز شریف ڈیل سے باہرنہیں گئے، تلخی کی ذمہ دار حکومت

نواز شریف ڈیل سے باہرنہیں گئے، تلخی کی ذمہ دار حکومت

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں تلخی حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل نہ ہونے کی وجہ سے ہے اگر حکومت آج عوامی مسائل کو حل کر دیتی ہے تو پھر یقینی طور پر اس تلخی میں کمی آ جائے گی لیکن اس تلخی کا نواز شریف کے باہر جانے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی نواز شریف کسی ڈیل کے نتیجے میں باہر گئے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہناتھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں تلخی کی ذمے دار حکومت ہے جس کے وزراء اس قسم کے بیانات دیتے ہیں کہ جن کی وجہ سے تلخیاں پیدا ہوتی ہیں اگر آج حکومت اپنا منفی رویہ ختم کردے اور اپوزیشن کی لیڈر شپ پر بلاوجہ تنقید کا سلسلہ بند کردے تو آج ہی تمام تلخیان ختم ہو جائیں گی۔

نوید چودھری

مزید : صفحہ اول