اپوزیشن نے ہمیشہ مثبت سیاست کی،تلخیاں حکومت پیدا کرتی ہے

  اپوزیشن نے ہمیشہ مثبت سیاست کی،تلخیاں حکومت پیدا کرتی ہے

  



مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ تلخیاں (ن) لیگ نہیں حکومت پیدا کرتی ہے اپوزیشن نے ہمیشہ منفی نہیں بلکہ اسمبلی کے اندر اور باہرمثبت سیاست کی مگر حکومت ابھی پری میچور ہے اور ہر موڑ پر اپنی بچگانہ حرکات سے باز نہیں آتی حکومتی رویہ بتاتا ہے کہ وہ قومی خدمت کی بجائے غیر سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کا وقت ضیائع کررہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک بین الاقوامی لیڈر ہیں حکومت نے ہر موڑ پر ان کی بیماری پر بھی سیاست کی اور انہیں علاج کے لئے بار جانے سے روکے رکھا صرف نواز شریف علاج کے لئے باہر گئے ہیں۔

راجہ ظفر الحق

مزید : صفحہ اول