نواز شریف کے جانے سے ملکی سیاست پرکوئی اثر نہیں پڑے گا

  نواز شریف کے جانے سے ملکی سیاست پرکوئی اثر نہیں پڑے گا

  



مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سیاست کی بجائے ملک و قوم کی کی خدمت کرنا ہو گی اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا نواز شریف کے ملک سے باہر جانے یانہ جانے سے ملکی سیاست کو کوئی اثر نہیں پڑے گا تلخیوں کی وجہ کوئی اور ہے لگتا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے (ن) لیگ کی بات مان لی ہے اور نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دیا ہے اب تلخیوں میں کمی آنی چاہئے (ن) لیگ کو مثبت اپوزیشن کا رول ادا کرنا چاہئے مگر لگ یہی رہا ہے کہ ابھی چونکہ مریم بی بی پاکستان میں ہیں۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ اول