انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کو جانے کی اجازت دی

  انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کو جانے کی اجازت دی

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تلخیاں حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن پیدا کرتی ہے اور اس کے روئیے سے ہی لگ رہا ہے کہ وہ نواز شریف کے باہر جانے کے بعد بھی واپس نہیں آئیں گے منفی سیاست کے رجحان کو پروان چڑھا رہے ہیں ہم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اپوزیشن یہ بتائے کہ ان کے خلاف کیسز پی ٹی آئی کی حکومت نے تو نہیں بنائیں بلکہ یہ کیسز تو انہوں نے خود ایک دوسرے کے خلاف ماضی میں بنائے تھے۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تو انسانی ہمدردی کے تحت ان کو باہر جانے کی اجازت دی تو اس پر (ن) لیگ کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا لیکن اس پر بھی انہوں نے سیاست چمکائی ہے

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ اول