حکومت مطالبات تسلیم کرے تلخیاں ختم ہو جائیں گی

  حکومت مطالبات تسلیم کرے تلخیاں ختم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر آج حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرلے تو پھر تلخیاں خود ہی ختم ہو جائیں گی جب حکومت اپوزیشن کے جائز مطالبات کو نہیں مانے گی تو پھر تلخیاں تو اسی طرح سے ہی بر قرار رہیں گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک نواز شریف کے باہر جانے کا تعلق ہے تو یہ ان کا آئینی و قانونی حق تھا کہ ان کا علاج ان کے معالج سے کروایا جائے لیکن ان کے باہر جانے کا تلخیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ساری اپوزیشن چاہتی ہے کہ موجودہ حکومت کو رخصت کرکے فی الفور نئے انتخابات کروائے جائیں اگر اس کو حکومت نہیں مانے گی تو پھر تلخی تو رہے گی اور اس کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
حافظ حسین احمد

مزید :

صفحہ اول -