پہلا پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سنوکر ٹرافی میچ جاری

پہلا پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سنوکر ٹرافی میچ جاری

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پہلا پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سنوکر ٹرافی میچ جاری،رینکنگ کھلاڑی اویس مٹھو جٹ نے 94 بریک ریکاڈ بنایا، الٹیمیٹ سنوکر کلب لاہورمیں جاری سنوکر ٹرافی میں لاہور بھر کے رینکنگ پلیرز کے مابین سنوکر میچ ہوئے۔ ٹاپ 16 کھلاڑیوں جن میں اویس مٹھو جٹ،مبشررضا۔ شیرون،ہارث طاہر،علی اکبر،عادل بچہ،شکیل،اکبر مغل،عثمان چیمپ، احمد چوہان، ملک نوید، علی چمپین. وقاص رجب، شہزاد قریشی اور میاں شیراز کے مابین زبردست سنوکر میچ ہوئے جس میں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد نے دیکھا، مبشر رضا نے بیسٹ آف تھری کے پہلے راونڈ میں نہ صرف 64 پوانٹ کی بریک لگائی بلکہ اپنے مدٍمقابل کھلاڑی کو مکمل بیبس کرتے ہوئے سٹریٹ دو فریم جیت لیے۔ اویس مٹھو جٹ نے شاندار کھیل کھلتے ہوئے دونوں راونڈ میں اپنے مد مخالف کھلاڑیوں کو شکست دی اور اب تک ہونے والے ٹرافی مقابلوں میں سب سے زیادہ 94 پوانٹ کی بریک لگائی۔ ہارث طاہر نے احمد،چوہان کو جبکہ اور علی اکبر نے سخت مقابلے کے بعد عثمان چیمپین کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔ چیف ارگنائزر بابر اسماعیل بٹ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ سوسائٹی لیول کے سنوکر میچیز میں کلب لوکل لیول کے کھلاڑیوں کو ایسے پروفیشنل پلیرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ لیول پنجاب لیول بلکہ مبشر رضا جیسے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا آج ابتدائی راونڈ میں فاتح 24 کھلاڑیوں میں سے 12 کھلاڑی چنے جائیں گے اور  چار رینکنگ پلیرز کو شامل کر کے ان کا ایک 16 کھلاڑیوں کا پول بنایا جائے گا اور کواٹر فائنل تک بیسٹ آف تھری بیسیز جبکہ سیمی فائنل بیسٹ آف فائیو اور فائنل بیسٹ آف سیون بیسیز کے ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی