قومی کرکٹرز فٹنس کیمپ کا پہلا روز مکمل، 25 نومبر تک جاری رہے گا

  قومی کرکٹرز فٹنس کیمپ کا پہلا روز مکمل، 25 نومبر تک جاری رہے گا

  



لاہور۔ 19 نومبر (اے پی پی) قومی کرکٹرز/فٹنس کیمپ پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے لیے لگائے گئے فٹنس کیمپ کا پہلا روز مکمل،8 روزہ کیمپ 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا۔کیمپ میں محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو طلب کیا گیا تھا،محمد عرفان اور محمد عامر نے ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔

جبکہ عمرہ ادائیگی کے باعث عماد وسیم کیمپ میں شرکت نہیں کررہے تاہم شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔شعیب ملک، آصف علی اور وہاب ریاض کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ خوشدل شاہ اور محمد حسنین اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی