جج ویڈیو کیس،ناصر بٹ کی درخواست نواز شریف کی دائر اپیل کیساتھ منسلک

جج ویڈیو کیس،ناصر بٹ کی درخواست نواز شریف کی دائر اپیل کیساتھ منسلک

  



اسلام آباد (آئی این پی)جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کی درخواست کو نواز شریف کی جانب سے دائر اپیل کیساتھ سنا جائے گا۔ کی درخواست نواز شریف کیس کے ساتھ منسلک کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج ویڈیو سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کی دستاویزات تصدیق سے متعلق انٹرا کورٹ درخواست پر سماعت ہوئی۔کیس پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ وکیل ناصر بٹ کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناصر بٹ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔وکیل درخواست گزار کے مطابق سنگل بنچ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ لندن ہائی کمیشن کو ویڈیو سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کا حکم دیا جائے۔ جسٹس عامر فاروق  نے کہاکہ نوٹس کر لیتے ہیں۔عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25نومبر تک ملتوی کردی۔

اپیل منسلک

مزید : صفحہ آخر