حج آرگنائزر کا 2019ء کی بنک گارنٹی واپس نہ کرنے پر اظہار تشویش

   حج آرگنائزر کا 2019ء کی بنک گارنٹی واپس نہ کرنے پر اظہار تشویش

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر کے حج آرگنائزر کا حج2019ء کی بنک گارنٹی واپس نہ کرنے پر اظہار تشویش،حج پالیسی2020ء کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں،اب تک حج2019ء کی بنک اور کیش گارنٹی واپس نہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،جن کمپنیوں کے خلاف شکایات نہیں ان کی بنک گارنٹی فوری واپس کی جائے،جن کمپنیوں کیخلاف ان کے حاجیوں نے شکایت رجسٹرڈ کرائی ہے ان کی بنک گارنٹی سی ڈی سی کے بعد ریلیز کی جائے ہمیں اعتراض نہیں سینئر حج آرگنائزر نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزارت مذہبی امور ہوپ کا ایچ سی ایف کا فنڈ بطور گارنٹی رکھے اس سلسلے میں ہوپ سے مشاورت کر کے مستقبل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،پرائیویٹ سکیم وزارت مذہبی امور کی زیر نگرانی اور سعودی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

 اظہار تشویش

مزید : صفحہ آخر