ملتان، مشاورتی حج ورکشاپ کی تیاریاں مکمل
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2020ء کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام کل 21نومبر کو ملتان میں ہونے والی مشاورتی حج ورکشاپ کی تیاریاں مکمل،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری صدارت کریں گے،وفاقی وزیر مذہبی اور مشاورتی حج ورکشاپ کے بعدبہاولپور میں ہونے والی سیرت کانفرنس میں 22نومبر کو شرکت کریں گے،21نومبر کو ہونے والی ورکشاپ کی میزبانی ڈائریکٹر حج ملتان کریں گے،ہوپ پنجاب کے چیئرمین رانا شاہد نذیر اپنے ساتھیوں سمیت شریک ہوں گے اور پرائیویٹ حج سکیم کو درپیش مسائل بھی پیش کریں گے۔
مشاورتی حج ورکشاپ