وزیراعظم اگلے ماہ دسمبر میں بحرین، ملائشیا اور سوئٹزلینڈ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم اگلے ماہ دسمبر میں بحرین، ملائشیا اور سوئٹزلینڈ دورے پر روانہ ہوں ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے دورے کا امکان ہے، عمران خان جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔منگل کو ایک نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ تین ممالک کے دورے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم15دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے، عمران خان 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین،17دسمبرکو 2روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈجائیں گے، جہاں وہ جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر کو 3روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے اور 21دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ 

دورہ،روانہ

مزید : صفحہ آخر