11 کروڑ 30 لاکھ ووٹرز کی ابتدائی لسٹیں دسمبر میں شائع کی جائینگی

11 کروڑ 30 لاکھ ووٹرز کی ابتدائی لسٹیں دسمبر میں شائع کی جائینگی

  



اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ابتدائی انتخابی فہرستیں دسمبر 2019 میں شائع کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ابتدائی انتخابی فہرستیں دسمبر 2019 میں شائع کی جائیں گی۔بیان میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر میں فہرستوں کے معائنہ، ووٹ کے اندراج، اعتراض،اخراج اور درستگی کیلئے 20 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز بنائے جارہے ہیں،ووٹرز اپنا اور اہل خانہ کے ووٹ کے درست اندراج کو یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن 

مزید : صفحہ آخر