جولین اسانج کیخلاف سویڈن میں جنسی ہراسگی کی تحقیقات داخل دفتر

جولین اسانج کیخلاف سویڈن میں جنسی ہراسگی کی تحقیقات داخل دفتر

  



سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئیڈن نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف جنسی زیادتی کے مقدمے کی تحقیقات ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جولین اسانج کے خلاف ریپ مقدمے کی تحقیقات کو کمزور شواہد کی بنیاد پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔واضح رہے کہ جولین اسانج پر 2010ء  میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں وکی لیکس کانفرنس کے دوران دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور دیگر جنسی جرائم کا الزام تھا تاہم اسانج نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔سوئیڈن کے پراسیکیوٹر نے دو برس قبل بھی جولین اسانج کے خلاف جاری ریپ کے الزام کی تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم رواں سال اپریل میں لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں 7 سال کی پناہ کے بعد ان کی گرفتاری کے بعد سوئیڈش حکام نے ایک بار پھر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ اب دوبارہ بند کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جولین اسانج اس وقت لندن کی ایک جیل میں ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کے جرم میں 50 ہفتے قیدکی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 

جولین،تحقیقات

مزید : صفحہ آخر