جموں وکشمیر کیلئے جلد بازی میں کوئی قانون سازی نہ کی جائے، منموہن سنگھ 

جموں وکشمیر کیلئے جلد بازی میں کوئی قانون سازی نہ کی جائے، منموہن سنگھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی) سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کویونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق من موہن سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کویونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور حکومت کو اس طرح کے انتہائی اقدامات پر غور سے پہلے مقبوضہ علاقے کی ریاستی کونسل سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جلد بازی میں کوئی قانون سازی نہ کی جائے۔ راجیہ سبھا کو لوک سبھا کی نسبت کسی بھی قانون سازی پر غورو خوص اورارکان کو اس پر بحث اور تنقید کا زیادہ وقت ملتا ہے۔
منموہن سنگھ

مزید :

صفحہ آخر -