ڈاکٹر ظفر مرزا سے بل گیٹس کی ملاقات،پولیو کے خاتمے پر بات چیت

    ڈاکٹر ظفر مرزا سے بل گیٹس کی ملاقات،پولیو کے خاتمے پر بات چیت

  



اسلام آباد (این این آئی)مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیح ہے، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے انہیں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بل گیٹس نے نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھے گی۔

بل گیٹس ملاقات

مزید : صفحہ آخر