جوڈیشل آفیسرزاور وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے سب کمیٹی کا قیام

جوڈیشل آفیسرزاور وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے سب کمیٹی کا قیام

  



اسلام آباد(این این آئی)وکلاء اور جوڈیشل آفیسرز کے مسائل کے حل کے لئے سب کمیٹی قائم کر دی گئی۔ منگل کو وزارت قانون نے کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کمیٹی کی چیئرمین پرسن مقرر کی گئی ہیں،کمیٹی کے دیگر ممبران میں اٹارنی جنرل آفس کے نمائندہ، رجسٹرار ہائی کورٹ اور وزارت قانون کے نمائندگان شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ، وزارت خزانہ، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور سی ڈی اے کے نمائندگان،وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور صدر ڈسٹرکٹ بار بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم نے سب کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔

سب کمیٹی

مزید : صفحہ آخر