کسی کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی،عبدالعلیم خان  

کسی کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی،عبدالعلیم خان  

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان خود میرے گھر آئے تھے۔ جنرل پاشا سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ ان کا کوئی پیغام ملا۔ 10 سال تک شریف برادران کا مقابلہ کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ جب تک بزدار کو عمران خان کی حمایت حاصل ہے، ان کو ہماری بھی حمایت حاصل ہے۔ زرادی بیمار ہیں اور وہ بیرون ملک جانا چاہیں تو انھیں اجازت دیدینی چاہیے۔

عبدالعلیم خان  

مزید : صفحہ آخر