پاکستان کا نام بچوں کے حقوق میں بلند ترین ہونا چاہیے،اسد قیصر

پاکستان کا نام بچوں کے حقوق میں بلند ترین ہونا چاہیے،اسد قیصر

  



اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کیساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا وعدہ کر رکھا ہے،پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے 29 قوانین موجود ہیں،تمام متعلقہ وزارتیں قوانین کا جائزہ لے کر قانون سازی تجویز کریں،پاکستان کا نام بچوں کے حقوق میں بلند ترین ہونا چاہیے۔منگل کو بچوں کے حقوق کے بارے میں کیے گئے وعدوں کی تجدید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کیساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا وعدہ کر رکھا ہے۔ پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے 29 قوانین موجود ہیں،تمام متعلقہ وزارتیں قوانین کا جائزہ لے کر قانون سازی تجویز کریں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کا نام بچوں کے حقوق میں بلند ترین ہونا چاہیے،وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کی ہے،ریاست مدنیہ میں سب سے پہلے بچوں کی زندگی کو تحفظ دیا گیا۔انھوں نے کہاکہ قرآن مجید میں بچیوں کو قتل کرنے اور زندہ درگور کرنے کی مذمت کی گئی۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر