ریفائنری کی ٹیکنالوجی پرانی ہوچکی، بند کردینا چاہیے،ندیم بابر 

  ریفائنری کی ٹیکنالوجی پرانی ہوچکی، بند کردینا چاہیے،ندیم بابر 

  



اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابرنے کہاہے کہ ہماری ریفائنریوں کی ٹیکنالوجی پرانی ہوچکی ہے،ملک کے اندر زیادہ تر ریفائنریوں کو مکمل بند کردینا چاہیے،حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی نجی شعبے کو ساتھ آنا ہوگا، آئندہ ماہ سے شیل گیس کی تلاش شروع کردی جائے گی، توانائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایل این جی پر انحصار جاری رہے گا۔گزشتہ روز معاون خصوصی ندیم بابر نے سالانہ ٹیکنیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال تیل کا درآمدی 16 ارب ڈالر سے زائد رہا۔انہوں نے کہاکہ گیس کی مقامی پیداوار میں سالانہ 5 سے 7 فیصد کی کمی ہورہی ہے،توانائی کے شعبے کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ دو نئی ریفائنریوں کے قیام اور پرانی ریفائنریوں کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ سے تیل وگیس کی تلاش کے 35 سے 40 نئے بلاکس ایوارڈ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دو سال میں گیس کمپنیوں کی تقسیم کردی جائے گی۔

ندیم بابر

مزید : صفحہ آخر