مودی جان لے، یہ ممکن نہیں ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے، مشال ملک

مودی جان لے، یہ ممکن نہیں ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے، مشال ملک

  



 اسلام آباد (این این آئی) اسیرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا، مودی جان لے! حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ایسا ممکن نہیں کہ ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے۔ اپنے بیان میں مشال ملک نے کہا ہے کہ ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفدنے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا، بھارتی وفد کی ڈپٹی اسپیکر کی تقریرروکنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ ظلم و بربریت کی داستان کا ذکر بھی نہ ہو۔ بھارتی اقدامات خطے کو جنگ کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں۔

مشال ملک

مزید : صفحہ آخر