ترک آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

  ترک آرمی چیف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد(آن لائن)ترک آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل یاسرگلر نے ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔جنرل یاسرگلر  نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔قبل ازیں، جنرل یاسر گلر کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر