عدالتی حکم کو مذاق بنا رکھا،سی سی پی او لاہور کو جیل بھجوادوں،سب ٹھیک ہو جائیگا:جسٹس ملک شہزاد احمد خان

عدالتی حکم کو مذاق بنا رکھا،سی سی پی او لاہور کو جیل بھجوادوں،سب ٹھیک ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے قراردیاہے کہ پولیس نے عدالتی حکم کو مذاق بنا رکھاہے،سی سی پی او کو عدالت سے ہی جیل بھجوادوں تو سب ٹھیک ہوجائے گا،فاضل جج نے یہ ریمارکس لڑکی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور کومخاطب کرکے دیئے۔ سی سی پی او لاہور تاخیر سے عدالت پہنچے،فاضل جج نے انہیں دیکھتے ہی مخاطب کیا کہ ہائیکورٹ نے متعدد حکم دئیے کہ لڑکی کو بازیاب کروایا جائے،آپ لوگوں نے عدالتی حکم کو مذاق بنارکھا ہے،سی سی پی او کو جیل بھجواؤ تو سب ٹھیک ہوجائے گا،کیوں نہ سی سی پی او لاہور کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاجائے،سی سی پی او نے استدعا کی کہ ایک موقع دے دیں لڑکی کو بازیاب کرلیں گے،فاضل جج نے پولیس کو ایک موقع دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی اور کہا کہ آئندہ کوئی بہانہ نہیں سناجائے گا، عدالت میں حمیداں بی بی نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیاہے کہ اس کی بیٹی فوزیہ کو اس کے شوہر اور ساس نے اغوا ء کروایا،6ماہ گزر گئے کاہنہ پولیس لڑکی کو بازیاب نہیں کراسکی،فوزیہ کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔
سی سی پی او،جیل

مزید :

صفحہ آخر -