پتنگ بازی روکنے کیلئے موثر اقدامات  نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

 پتنگ بازی روکنے کیلئے موثر اقدامات  نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور میں پتنگ بازی روکنے کے لئے موثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،یہ درخواست سید حیدر کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں محمد باقر حسین ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی پابندی کے باجود لاہور میں پتنگ بازی جاری ہے، پتنگ کی دوڑ پھرنے سے متعدد شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔درخواست میں پنجاب حکومت،ڈی سی لاہور،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیاہے۔

پتنگ بازی

مزید : صفحہ آخر