نجی فیکٹری کے ملازمین کیخلاف مقدمہ  میں دہشتگردی دفعات ختم کرنیکا حکم

نجی فیکٹری کے ملازمین کیخلاف مقدمہ  میں دہشتگردی دفعات ختم کرنیکا حکم

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کرنے پرنجی فیکٹری کے ملازمین کے خلاف مقدمہ میں دہشت گردی دفعات شامل کرنے کے خلاف درخواست ثمر آور قراردے کر نمٹا دی۔گزشتہ روز سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے بعد احتجاج کرنے والے ملازمین کے مقدمات سے دہشت گردی دفعات ختم کردی گئی ہیں،عدالت نے سی سی پی او لاہور کے بیان کے بعد کیس نمٹا دیا،درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انہوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نجی فیکٹری کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا،جس کے بعد ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیاگیا۔

نجی فیکٹری

مزید : صفحہ آخر